پشاور (جیوڈیسک) پشاو رپولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ہریانہ رو ڈکے کنارے نصب دو کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ خزانہ کی حدود میں ہریانہ روڈ پر بم نصب کیاگیا تھا۔ جس کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔
جنھوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بم ناکارہ بنا دیا۔ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول بم دو کلو وزنی تھا، جس کا ہدف پولیس کی گشتی وین ہوسکتی تھی۔