ڈیل سٹین کی فارم میں واپسی، کوچ ایلن ڈونلڈ کی پریشانی ختم

Alan Donald

Alan Donald

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ ایلن ڈونلڈ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور نومبر میں بھارت کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ہمیں ٹیم سلیکشن میں کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی ہم اس حوالے سے پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گریم سمتھ اور ڈیل سٹین مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں۔ ان کے علاوہ بھی ہمارے پاس بہت سے باصلاحیت نوجوان لڑکے موجود ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں سیریز کیلئے ہم ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کریں گے۔

انہیں بتایا گیا کہ ڈیل سٹین ہاشم آملہ اور جیک کیلس دونوں سیریز میں واضح فرق ثابت ہوں گے۔