کراچی: 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، رینجرز کی ایسٹ زون میں آپریشن کی تیاری

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تیرہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، رینجرز نے ایسٹ زون میں آپریشن کیلئے تیاری شروع کر دی، ڈیڑھ گھنٹے میں آٹھ افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا،آج ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہو گئی۔ دو روز قبل امن کو ترستے شہر قائد میں پرتشدد واقعات کم ہوئے تو حالات کی بہتری کیلئے شہریوں کی امیدیں بھی بڑھ گئیں۔

لیکن دہشتگردوں نے ان کے خواب کو سفاکی کی بھینٹ چڑھا دیا۔حیدری کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے دو اہلکار محمد علی اور عارف چل بسے نیو کراچی میں رکشے پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ ناظم آباد گول مارکیٹ میں رضا نامی شخص کو قتل کر دیا گیا۔

گلستان جوہر میں بھی ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اورنگی ٹان فٹ بال سٹیڈیم چورنگی کے قریب فائرنگ سے رشید احمد دم توڑ گیا، ملیر ہالٹ اور نیو کراچی نمبر پانچ میں بھی دو افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔