آج آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن وزیر آباد کا اہم اجلاس عبداللہ سی این جی ہوٹل گجرات میں منعقد ہو گا

گجرات: آج آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن وزیرآباد کا اہم اجلاس عبداللہ سی این جی ہوٹل گجرات میں منعقد ہو گا ، جس میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے رویے کے خلاف احتجاجی مہم کے حوالہ سے بات چیت کی جائیگی۔

اس موقع پر تحصیل وزیرآباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے مالکان کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ،اجلاس میں گجرات سے خصوصی طور پر طار ق جاوید چوہدری، افتخار چیمہ، چوہدری محمد نسیم، محمد شیراز گل، طارق اقبال و دیگر شرکت کرینگے، اجلاس میں چیئرمین بورڈ کے رویہ کے حوالہ سے جاری مہم کی کامیابی اور گوجرانوالہ بورڈ کے باہر دھرنے کے پروگرام کو ختمی شکل دی جائیگی۔