لندن (جیوڈیسک) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بیان پر پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد اور مختلف تنظیموں کے افراد نے فون کرکے الطا ف حسین کے مطالبہ کی حمایت کی اور انکے بیان کو سراہا۔ بعض افراد سے الطا ف حسین نے خود بھی گفتگوکی اور انہیں یقین دلایاملک میں نئے صوبوں کے قیام کی تحریک کیلئے جلد ہی عوامی سطح پر باقاعدہ عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔
چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کرکے عوام سے نئے صوبوں کے قیام کیلئے ان کی رائے لی جائے گی۔ اس سلسلے کا پہلا جلسہ پنجاب میں سرائیکی بیلٹ میں منعقد کیا جائے گا جس کے بعد اس عوامی مہم کادائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔جلسہ کی تاریخ اورمقام کاتعین جلد کیا جائے گا۔