پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے انارکلی بازار میں آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور کے مصروف تجارتی مرکز انار کلی بازار میں ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور نصف گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔ آتشزدگی سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔