ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی بالی ووڈ کو پے در پے کئی کامیاب فلمیں دینے والے معروف اداکار سلمان خان نے اپنی ایک انوکھی عادت سے بھارتی ڈائریکٹرز کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ سپرہٹ فلم دبنگ کے ہدایتکار ابھیناو سنگھ کشپ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کبھی بھی ریہرسل کر کے سیٹ پر نہیں پہنچتے اوراسی لئے فلم کی عکس بندی کے دوران اکثر وہ اپنے ڈائیلاگ بھول جاتے ہیں۔
دوسری جانب ابھیناو کشپ نے فلم بے شرم کی شوٹنگ کے دوران رنبیر کپور کی یاداشت اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ رنبیرا سکرپٹ کی ریہرسل دو تین روز پہلے سے ہی شروع کر دیتے ہیں جبکہ دبنگ کی شوٹنگ کے دوران تو بطور ہدایتکار اکثر وہ بھی انجان ہوتے تھے کہ آخر سلمان خان ڈائیلاگس میں کیا کہنے والے ہیں۔