کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں کشیدگی، ٹرانسپورٹ، کاروبار بند

Karachi Transport

Karachi Transport

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے ندیم ہاشمی کی گرفتاری کے بعد کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد،سکھر ،میر پور خاص، ٹنڈو الہ یار میں کشیدگی ہے، کاروبار بند اور ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر اور معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ کراچی میں کشیدگی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اسکول، پیٹرول پمپ اور جلدی کھلنے والی دکانیں بند کرادی گئی ہیں۔ مشتعل افراد نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 4 گاڑیاں نذع آتش کردیں۔

کورنگی کے علاقے ناصر کالونی جمپ کے قریب مسافر کوچ ،ناگن چورنگی کے قریب بس، گلستان جوہرمیں رابعہ سٹی کے قریب بس اور ایک ٹرک کو نذر آتش کر دیا۔کراچی میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ٹرانسپورٹ اتحاد، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور بس اونرز ایسوسی ایشن نے پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی ہے جبکہ شہر میں اسکول ،پٹرول پمپ بھی بند کرا دیئے گئے ہیں۔

حیدر آباد شہر میں ٹریفک معمول سے کم ہے جبکہ کاروبار بھی بند کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سکھر میں گھنٹہ گھر چوک پرمشتعل افرادنے دکانیں بند کرا دیں، میرپور خاص میں بھی ندیم ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف مختلف علاقوں میں دکانیں اور پٹرول پمپ بھی بند کرا دیئے گئے۔