لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں 16 مسلح افراد نے زدوکوب کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا
Posted on September 11, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ڈسکہ: لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں 16 مسلح افراد نے زدوکوب کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور گالی گلوچ کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تفصیل کے مطابق موضع میترانوالی کا رہائشی فرخ سجاد کو 5 مسلح افراد شہاب،زین، فیاض، اعجاز اور عثمان نے زدوکوب کر کے زخمی کر دیا۔
سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ موضع ڈوگری کلاں کا رہائشی محمد بوٹا اپنے گھر میں موجود تھا کہ 11 مسلح افراد عثمان وغیرہ داخل ہو ئے گالی گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دین اہل علاقہ کے اکٹھا ہو نے پر ملزمان فرار ہو گئے تھانہ ستراہ اور بمبانوالہ پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔