برطانیہ میں ملالہ یوسفزئی کے پوٹریٹ کی نمائش

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

لندن (جیوڈیسک) برطانوی مصور جوناتھن ییو نے طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی پورٹریٹ بنادی، برطانیہ کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مشہور برطانوی مصور جوناتھن ییو کی جانب سے پورٹریٹ میں ملالہ یوسفزئی کو اپنا ہوم ورک کرتے دکھایا گیا ہے۔

ملالہ کی اس پورٹریٹ کی ییو کی دوسرے مشہور شخصیات جیسے ڈامین ہرسٹ اور کیون سپیسی کی بنائی ہوئی تصاویر کے ساتھ نمائش کی جائے گی۔ برطانوی مصور جوناتھن ییو کی ملالہ اور ان کی خاندان کے ساتھ پہلی ملاقات اپریل میں اس وقت ہوئی تھی جب ملالہ نے صحت یاب ہو رہی تھیں اور انھوں نے برطانیہ میں سکول جانا شروع کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ مجھے ان کی زندگی کے ایک نازک مرحلے میں ان کے ساتھ وقت گزرانے کا موقع ملا۔ مجھے امید ہے کہ اس پوٹریٹ میں ایک طاقتور، ہوشیار اور اس کے ساتھ جوانی کی کمزوریاں رکھنے والی شخصیت کی عکاسی کی گئی ہے۔ نمائش کے بعد ملالہ یوسفزئی کے اس پورٹریٹ کی نیلامی ہو گی جس سے آنے والی آمدن کو ملالہ فنڈ میں جمع کرایا جائے گا۔

واضع رہے کہ ملالہ فنڈ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرتا ہے۔ اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ان کی پورٹریٹ کی نمائش ان کیلئے باعثِ فخر ہے۔ جوناتھن نے اس پورٹریٹ کو ملالہ فنڈ کو عطیہ دے کر بہت بڑی مہربانی کی ہے۔ مجھے جان کر بڑھی خوشی ہوئی کہ اس سے آنے والی آمدن سے بہت سے بچوں کو فائدہ ہوگا۔ واضع رہے کہ 16 سالا ملالہ یوسفزئی پر گزشتہ سال اکتوبر میں سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں اس وقت حملہ کیا گیا۔

جب وہ وین میں سکول سے گھر واپس آ رہی تھیں۔ حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ کا علاج پاکستان میں کیا گیا اور بعد میں برطانوی شہر برمنگھم علاج کیلئے منتقل کر دیا گیا اور اب صحت یابی کے بعد اسی شہر میں مقیم ہیں۔