واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیار امریکا کیلئے بھی خطرہ ہیں، بشار الاسد ہماری کارروائی کے ڈر سے کیمیائی ہتھیار دینے پر آمادہ ہوا۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی قوم سے خطاب میں صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا تھانیدار نہیں ہے مگر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں د ی جا سکتی،بشارالاسد کو نہ روکا گیا تو دوسرے ممالک کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
شام حملے کے ڈر سے کیمیائی ہتھیارعالمی معائنہ کاروں کو دینے پر آمادہ ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ہم عراق اور افغانستان کی طرح فوج شام میں نہیں اتاریں گے۔