ورلڈ کپ کوالیفائرز، فرانسیسی فٹبال ٹیم کی بیلاروس کو شکست

French Football Team

French Football Team

بیلا روس (جیوڈیسک) گومل فٹبال سٹیڈیم میں یہ دلچسپ مقابلہ ہوا۔ مہمان فرانس نے اپنی سابق ناکامیاں اور خامیاں بھلا کر اپنا زور بازو دکھایا۔ میزبان کھلاڑیوں نے اپنی سرزمین پر سبقت دکھاتے ہوئے بتیسویں منٹ پر پہلا گول کر کے دھاک بٹھا دی۔

دوسرے ہاف میں مقابلہ اعصاب شکن ہو گیا۔ فرانسیسی کھلاڑی زیادہ پرجوش نظر آئے۔ یکے بعد دیگرے چار گول سکور کر کے بیلا روس کو چار دو کی شکست سے دوچار کیا۔ کوالیفائرز گروپ ون میں فِن لینڈ نے بھی کامیابی اپنے نام کی۔