درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش، ایک گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پشاور پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی کو روکا۔ تلاشی لینے پر اس کے خفیہ خانوں سے 33 پستول اور 3 ہزار کارتوس برآمد کر لئے۔

پولیس نے گاڑی میں سوار رضوان نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کر رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔