انگلینڈ (جیوڈیسک) برگفیفا ورلڈ کپ 2014 کے کوالی فائرز میں فرانس، اردن اور روس کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی، انگلینڈ اور یوکرین کا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ سابق چمپئن فرانس نے بیلاروس کو چار دو سے شکست دے کر ورلڈ کپ پلے آف میں جگہ بنالی۔
فرنچ اسٹرائیکر فرینگ ریبری نے دو گول اسکور کئے۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں کھیلے گئے کوالی فائر میں روس نے اسرائیل کو تین ایک سے ہرادیا، دو اوے میچز میں کامیابی روس کی ٹیم کو اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ میں جگہ دلادے گی۔
ایشیا زون کے پلے آف میں اردن نے ازبکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے فائنل راونڈ کی جانب پیش قدمی جاری رکھی، اردن نے یہ مقابلہ پنالٹی شوٹ آٹ پر آٹھ کے مقابلے میں 9 گول سے اپنے نام کیا۔ انگلینڈ اور یوکرین کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔