بھمبر کی خبریں 11/9/2013

نامعلوم قاتلوں نے چریاں کے رہائشی درویش شخص کو کلہاڑیوں کے وار کے قتل کر دیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نامعلوم قاتلوں نے چریاں کے رہائشی درویش شخص کو کلہاڑیوں کے وار کے قتل کر دیا قاتلوں نے مقتول کی گردن تن سے جدا کر دی لاش قریبی جنگل سے ملی قتل کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عوام علاقہ اور SHO نفری کے ہمرا فوری طور پر موقع پہنچ گئے سٹی تھانہ پولیس بھمبرکے نامعلوم قاتلوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے نمازجنازہ کے بعد مقتول کو آبائی گاؤں میں سپردخاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز نامعلوم قاتلوں نے بھمبر کے نواحی گاؤں چریاں (آئمہ)کے رہائشی درویش شخص سائیں عبدالرزاق کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قاتل کر دیا مقتول کی گردن کلہاڑیوں کے وار سے جدا کر دی گئی جبکہ مقتول کے سر اور چہرے پر بھی کلہاڑیوں کے زخم تھے جبکہ مقتول کو قتل کے بعد قریبی جنگل میں پھینک دیا گئے صبح جب گاؤں کے لوگ مال مویشی لیکر جنگل کی طرف گئے تو وہاں مقتول کی لاش پڑی دیکھی جسکی اطلاع فوری طور پر پولیس کو اور علاقے کے لوگوں کو دی گئی جس پر عوام علاقہ اور SHO سٹی پولیس تھانہ بھمبر فوری طور پر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کو قبضہ میں لیا اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر پہنچایا جہاں مقتول کی ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی
پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جس کو نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ سٹی پولیس تھانہ بھمبر نے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا ہے یاد رہے کہ قتل ہونے والا مقتول شخص درویش اور اللہ لوک تھا وہ دن بھر شہر میں قرآن پاک کے مقدس اوراق اور اللہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ناموں والے کاغذات کو سڑکوں اور گلی محلوں سے اکھٹے کرتا رہتا تھا مقتول کے قتل کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں گردش کررہی ہیں اصل صورتحال پولیس تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کی سرکاری ایمبولینس آفیسران کے بچوں کو سکولوں سے لینے اور چھوڑنے کیلئے استعمال ہونے لگی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کی سرکاری ایمبولینس آفیسران کے بچوں کو سکولوں سے لینے اور چھوڑنے کیلئے استعمال ہونے لگی پٹرول اور مرمتی کی مد میں حکومتی خزانے کو ہزاروں کی پھکی محکمہ صحت کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کی سرکاری ایمبولینس نمبری GW413 کا ناجائز استعمال ہونے لگا سرکاری ایمبولینس دن بھر آفیسران کے بچوں کو سکولوں میں چھوڑنے اور لے جانے کیلئے استعمال ہوتی ہے جبکہ پٹرول اور مرمتی کی مد میں سرکاری خزانے سے ہزاروں روپے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ ضلع بھمبر کے اندر سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال سرعام ہوتا ہے سرکاری گاڑیاں بچوں کے سکولوں ،خواتین کی شاپنگ اور عزیز واقارب کی ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے استعمال ہوتی ہیںجس سے حکومتی خزانے کو خوب پھکی لگائی جاتی ہے جبکہ سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کو روکنے اور چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایکسین شاہرات بھمبر کا چہیتوں کو نوازنے کا سلسلہ عروج پر
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایکسین شاہرات بھمبر کا چہیتوں کو نوازنے کا سلسلہ عروج پر پتھورانی کے بعد کانگڑہ سڑک کی سیفٹی دیوار کا ٹھیکہ ٹرائیکا کے عزیز کو خفیہ طور پر الاٹ کردیا ابتدائی طور پر چہیتے کو ساڑھے 5 لاکھ کا ٹھیکہ دیا گیا جو بعد میں بڑھ کر 13لاکھ تک کر دیا جائیگا تفصیلات کیمطابق محکمہ شاہرات کے ایکسین نے دفتر کے اندر ٹرائیکا بنا رکھی ہے جو شاہرات کے ٹھیکوں کی بندربانٹ کرلیتے ہیں اور اپنے عزیزوں اور چہیتوں کو نوازتے رہتے ہیںایکسین شاہرات نے بھمبر تعیناتی کے بعد کئی ٹھیکے خفیہ طور پر اپنے چہیتوں کو الاٹ کر دیے ہیں پتھورانی کے بعد چند روز قبل بھمبر میرپور روڈپر کانگڑہ کے مقام پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کا ساڑھے 5لاکھ روپے مالیت کا ٹھیکہ ٹرائیکا کے عزیز کو خفیہ طور پر دیدیا جبکہ ٹینڈرنگ کی تمام کارروائی خفیہ رکھی گئی ہے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ایکسین نے ابتدائی طور پر چہیتے کو ساڑھے 5لاکھ کا ٹھیکہ دیا ہے جوکہ بعد میں بڑھا کر 13لاکھ کر دیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آصف علی زرداری نے 5سالوں کے اندر جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرکے تاریخ ساز کارنامہ سر انجام دیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آصف علی زرداری نے 5سالوں کے اندر جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرکے تاریخ ساز کارنامہ سرانجام دیا ہے انکا دور صدارت تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے راہنما و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری مظہر حسین نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقتدار کی منتقلی جمہوری انداز میںہوئی جسکا تمام تر کریڈٹ پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کوجاتا ہے انہوںنے کہاکہ محترم آصف علی زرداری نے انتہائی نامساعد حالات کے اندر مفاہمتی پالیسی کو اپناتے ہوئے 5سالوں کے اندر 1973کے آئین کی مکمل بحالی ،صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کودینے ،این ایف سی ایوارڈ ،توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ،گوادرپورٹ چین کے حوالے کرنے ،پرامن صاف و شفاف الیکشن کروانے کیلئے غیر جانبدارانہ الیکشن کمیشن کا قیام ،پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات,بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز جیسے کارنامے پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کے کارنامے ہیں پیپلزپارٹی نے مشکل وقت میں اقتدار سنبھالہ جب پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر بے شمار چیلنجز کاسامنا تھا پیپلزپارٹی نے تمام چیلنجز اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا پاکستان کو جمہوریت ،ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سیکرٹری تعلیم نے گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول سوکاسن سے مرد سٹاف کو تبدیل کرکے فی میل سٹاف کو تعینات کر دیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری تعلیم نے گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول سوکاسن سے مرد سٹاف کو تبدیل کرکے فی میل سٹاف کو تعینات کر دیا گرلز سکول سے مرد سٹاف کو تبدیل کرنے پر عوام علاقہ کا سیکرٹری تعلیم کو خراج تحسین تفصیلات کیمطابق سیکرٹری تعلیم چوہدری خورشید نے اپنی تعیناتی کے فوری بعد گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سوکاسن میںتعینات مرد سٹاف کو تبدیل کردیا مرد سٹاف کو گرلز سکول سے تبدیل کرنے کا مطالبہ عوام علاقہ بڑے عرصہ دراز سے کررہے تھے عوام علاقہ نے فی میل سٹاف تعینات کرنے پر سیکرٹری تعلیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل راجہ رشید احمد کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر کے معروف سیاسی وسماجی راہنماؤں راجہ شوکت علی مغلورہ ،ٹھیکیدار محمد الیاس کوہل ،راجہ عطاء المنعم ،چوہدری ثاقب علی ،راجہ غفار احمد گوگا ،چوہدری محمد سلیمان درائیاں، چوہدری تنویر صابرنقشی ،چوہدری حق نواز گڑھاللیاں، حسنین اعظم نے الگ الگ پیغام میں ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل راجہ رشید احمد کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے دعائے صبروجمیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پروفیسر نذیر حسین اسلام گڑھ بوائز ڈگری کالج کا پرنسپل تعینات ہونا خوش آئند ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پروفیسر نذیرحسین اسلام گڑھ بوائز ڈگری کالج کا پرنسپل تعینات ہونا خوش آئند ہے حکومت اور محکمہ تعلیم نے موصوف کی تعلیمی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرنسپل تعینات کیا ہے ان خیالات کا اظہار ٹیچرز آرگنائزیشن کے راہنما چوہدری محمد رشید ،غلام احمد غوث، چوہدری محمد اکرم، پروفیسر خورشیداحمد،چوہدری منظور حسین اور چوہدری عزیز الرحمن ناز نے کیا انہوںنے کہاکہ موصوف نے تعلیمی شعبہ میںگراںقدر خدمات سرانجام دی ہیں بطور پرنسپل بھی وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محکمہ جنگلات کے آفیسران بالا اور تمام ملازمین کی تنخواہ عرصہ 3 ماہ سے بند
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ جنگلات کے آفیسران بالا اور تمام ملازمین کی تنخواہ عرصہ 3 ماہ سے بند ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک جا پہنچ تفصیلات کیمطابق محکمہ جنگلات کے ملازمین کی تنخواہ عرصہ تین ماہ سے بند ہونے کی وجہ سے ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک جا پہنچی چولہے ٹھنڈے دوکانداروں نے ادھار دینے سے انکار کر دیا وزیر حکومت بھی لمبی تان کر سوگئے باربار حکومتی وزراء اور وزیر جنگلات کو آگاہ کرنے کے باوجود ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی نہ ہوسکی ملازمین مایوسی کا شکار ملازمین کا سیکرٹری فنانس سے تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ۔