حکومت پاکستان کو پرامن اور اقتصادی طور پر مضبوط ملک بنائے گی، کنول نعمان

لاہور پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو پرامن اور اقتصادی طور پر مضبوط ملک بنائے گی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے اقتصادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے

کیونکہ اس سے ملک کی معیشت بری طرح تباہ ہو چکی ہے اور اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے اور بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ان کے بہتر نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔