ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو تمام رکاوٹوں سے پاک کیا جائے۔ اقبال محمد علی خان

کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی روانی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے سڑکوں، فٹ پاتھوں اور برساتی نالوں و سیوریج کی تنصیبات پر قائم تمام تجاوزات و تعمیرات کا فوری خاتمہ یقینی بنا کر عوامی شکایات ازالہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے تجاوزات کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شاہ فیصل زون کے مرکزی آفس میں شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے افسران اور علاقہ معززین کے مشترکہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر علاقہ معززین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کو تجاوزات کے حوالے سے درپیش علاقائی مسائل بیان کیا عوامی شکایات سننے کے بعد رکن قومی اسمبلی نے بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر سڑکو ں اور فٹ پاتھوں کو تمام رکاوٹوں سے پاک کیا جائے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کی کار کردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل سے پہلو تہی نہ برتی جائے عوامی شکایات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے بروقت ممکن بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ A-1 چوک تا کالونی گیٹ عید گاہ اور ملیر ریور برج تا شمع شاپنگ سینٹر چوک تک سڑکوں سے تجاوزات ،رکاوٹوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے تجاوزات کی وجہ سے مختلف اوقات میں مذکورہ سڑکوں پر ٹریفک جام کی شکایات عام ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے عوامی تعاون اور مشاورت کے ذریعے اقدامات کریں اور سڑکوں اور فٹ پاتھوں، سروس روڈز اور پرساتی نالوں اور فراہمی ونکاسی آب کی تنصیبات پر قائم تجاوزات و تعمیرات کا خاتمہ یقینی بنائیں تاکہ شاہ فیصل کالونی میں ٹریفک کی روانی کو بحال اور عوامی کو درپیش فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شکایات کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ ٹریفک جام کی شکایات کے ازالے کے لئے مصروف شاہراہوں کو نو پارکننگ زون قرار دے کر اس پر ہر قسم کی پارکننگ اور ٹھیلوں اور پتھاروں کے قیام پر بابندی لگا دیا جائے اس موقع پر انہوں نے عوام خصوصاً تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات کے خاتمے اور اس کی بیخ کنی کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں اور عوامی مسائل پیدا کرنے والوں کا محاسبہ کریں۔