شاہین چوک ملکہ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم محمد شہزاد زخمی ہو گیا

گلیانہ ( نامہ نگار ) شاہین چوک ملکہ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم محمد شہزاد زخمی ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق شاہین چوک ملکہ میں واقع گائوں ملکہ کی طرف مڑنے والے موڑ پر آئے روز حادثات معمول بن گئے۔

موڑ پر بااثر شخص نے اپنے گھر کی دیوار روڈ پر بنا رکھی ہے جس کی وجہ سے روزانہ حادثات ہونے لگے۔ عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں سے اپیل کی ہے کہ بااثر شخص کو دیوار کی نشاندہی کر کے دیں اور روڈ سے قبضہ چھوڑائیں تاکہ کسی بڑے حادثہ سے بچا جا سکے۔