الیکشن کمیشن کو نئے بلدیاتی نظام کے قانون کا مسودہ موصول

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نئے بلدیاتی نظام کے قانون کا مسودہ موصول ہو گیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کو انتخابی قواعد بنانے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا قانون گزٹ آف پاکستان میں شائع ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے قانون کا مسودہ الیکشن کمیشن کو بھی موصول ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نظام کے قانون کے مسودے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کو انتخابی قواعد بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔