لیہ (جیوڈیسک) طلاق کے تنازعے پر بلائی گئی پنچائت نے فیصلے سے انحراف کرنے پر میاں بیوی کو دو کمسن بچیوں سمیت علاقہ بدر کر دیا۔ لیہ کے نواحی علاقے بسی کھنی والا کے رہائشی میاں بیوی غلام اکبر اور حسینہ بی بی کے درمیان طلاق کا مسئلہ اٹھا۔ پنجایت کے روبرو علما کرام کے فتوی کی روشنی میں میاں بیوی نے باہم رجوع کرنے پر اصرار کیا۔
پنجایت نے علیحدگی کے اپنے فیصلے کو ماننے سے انکار پر جوڑے کو دو کمسن بچیوں سمیت علاقہ بدر کر دیا اور خاندان کے سماجی بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔ اہل علاقہ نے خاتون کے گھر کے تمام افراد سے سماجی تعلقات ختم کرتے ہوئے ان پر اپنی زمینوں میں سے گذرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ متاثرہ جوڑے نے حکام بالا سے انصاف کی فراہمی میں مدد کی اپیل کی ہے۔