کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے سابق ایم پی اے ندیم ہاشمی کی گرفتاری پر سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا، کل ریکو زیشن جمع کرائی جائے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے سابق ایم پی اے ندیم ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے اجلاس طلب کرنے کی درخواست کل اسمبلی سیکرٹیریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ اسمبلی قواعد و ضوابط کے مطابق ایم کیو ایم نیاسمبلی اجلاس طلب کرنے کی درخواست جمع کرائی تو اسپیکر 14 دن کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہوں گے۔