کترینہ کیف کمرشل سے آؤٹ، دیپکا نے 6 کروڑ کی ڈیل کر لی

Deepika

Deepika

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے کترینہ کیف کو کمرشل اشتہار سے کک آؤٹ کر کے چھ کروڑ کی ڈیل کر لی۔ بلاک بسٹر فلم چنائے ایکسپریس کی کامیابی کے بعد دپیکا پڈکون ان دنوں بالی وڈ کی ہاٹ فیورٹ ادکارہ بن گئی ہیں۔

بیوٹی سوپ کے ایک انٹرنیشل برانڈ نے اپنے اشتہار کے لیے پہلے کترینہ کیف سے چار کروڑ میں ڈیل کی لیکن اب یہ اشتہار دپیکا پڈکون کریں گی اور اس سلسلے میں انہوں نے چھ کروڑ روپے کی ڈیل فائنل کی ہے۔