ملتان : 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت مزید 10 روپے بڑھا دی گئی

Flour

Flour

ملتان (جیوڈیسک) یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نیبیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت مزید دس روپے بڑھا دی۔

یوٹیلٹی سٹور پر آٹے کے تھیلے کی قیمت سات سو پچاس روپے سے بڑھا کر سات سو ساٹھ روپے کر دی گئی ہے جبکہ یوٹلیٹی سٹور کارپوریشن نے نئی قیمتوں کا اطلاق فوری کر دیا ہے۔

بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں دس روپے اضافے سے تندور مالکان نے روٹی کی قیمت سات روپے سے بڑھا کر آٹھ روپے کر دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔