نئی دہلی (جیوڈیسک) گذشتہ سال دسمبر میں بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے چار ملزمان کے کیس کا فیصلہ جمعے کو سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دسمبر دوہزار بارہ میں ایک طالبہ کو چلتی بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
واقعے میں ملوث چار افراد کو خصوصی عدالت نے گذشتہ روز مجرم قراردیا تھا۔ مجرموں کی سزا کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا جو عدالت نے محفوظ کر لیا۔ فیصلے کا اعلان جمعے کو کیا جائے گا۔