طالبان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی خبر درست نہیں: آئی ایس پی آر

ISPR

ISPR

راولپنڈی (جیوڈیسک) حکومت اور طالبان کے درمیان اعتماد کی بحالی کے اقدامات شروع ہونے کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس بارے میں غیر ملکی ذرائع کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کی خبر درست نہیں۔

اس بارے میں غیر ملکی ذرائع کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ غیر ملکی ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ طالبان سے رابطوں کے بعد حکومت نے چھ قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جن میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اسماعیل، سہیل، ایاز، آیا خان، پیرزادہ اور فرمان اللہ شامل ہیں۔ رہا ہونے والے افراد جنوبی وزیرستان بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کے بدلے طالبان نے بلوچستان سے 12 مارچ 2012 کو اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کو رہا کر دیا۔