وزیراعظم نواز شریف آج گومل زام ڈیم کا افتتاح کریں گے

Dam

Dam

کراچی (جیوڈیسک) کثیر المقاصد منصوبے گومل زام ڈیم کی تعمیر مکمل ہو گئی، منصو بے کا سنگ بنیاد 2001 میں سابق صدر جنرل ریٹا ئرڈ پرویز مشرف نے رکھا تھا، آج وزیراعظم نواز شریف اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ گو مل زام ڈیم جنوبی وزیرستان میں دریا ئے گومل پر واقع ہے۔

جو ڈیرہ اسما عیل خان اور ٹانک کے مغرب میں کھجو ری کچھ کے مقام پر ہے، یہ ڈیم پانی ذخیرہ کرنے کے علاوہ بجلی کی پیداوار اور زرعی مقاصد کے ساتھ ساتھ سیلابی تباہ کاریوں سے علاقے کو محفوظ رکھنے کے مقاصد پو رے کرے گا، اس منصو بے سے ایک لاکھ 63 ہزار ایکڑ اراضی کی آبپا شی اور 17.4 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کی جائے گی۔

اس منصو بے کا آغا ز 2002 میں ہوا جبکہ 2010 میں مکمل کیا جانا تھا، مگر بے امنی کے باعث تین سال منصوبے پر کام بند رہا، اس منصو بے سے علاقے کی پسماندگی اور بے روزگاری میں بھی واضح کمی آئے گی۔