کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شاہد حیات کو ایڈیشنل آئی جی تعینات کرنے کی سمری وزیر اعلی سندھ کو بھیج دی گئی ہے۔ ڈی آئی جیز کے عہدوں پر بھی ردوبدل ہو گا۔ وزیراعلی سندھ کو بھجوائی گئی سمری میں شاہد حیات کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری میں ڈی آئی جی ساتھ امیر شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی جاوید اوڈھو کو ڈی آئی جی ویسٹ، ڈی آئی جی ایسٹ طاہر نوید کو ڈی آئی جی سی آئی ڈی، تقرری کے منتظر مشتاق مہر کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، شرجیل کھرل کو ڈی آئی جی لاڑکانہ، ڈی آئی جی ویسٹ عارف حنیف کو ڈی آئی جی سکھر، ذاکر حسین کو ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور عبدالخالق شیخ کو ڈی آئی جی ساتھ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔