ترکی میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

Police Clashes

Police Clashes

انقرہ (جیوڈیسک) دارالحکومت انقرہ اور جنوبی صوبے حطے Hatay میں دو روز قبل وزیراعظم طیب اردگان کے خلاف ہوئے مظاہرے میں ایک نوجوان کی ہلاکت پر احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس استعمال کی۔

ادھر استنبول میں وزیراعظم کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے ان کی جماعت کے ہیڈ کوارٹرز جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ان پر بھی آنسو گیس پھینکی۔ مظاہرین نے پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو نذر آتش کر دیا۔