شام کیخلاف امریکی کارروائی سے دہشتگردی بڑھے گی : پیوٹن

Putin

Putin

ماسکو (جیوڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں اپنے ایک مضمون میں صدر پیوٹن نے لکھا ہے امریکی حملے سے معصوم لوگ دہشتگردی کی بھینٹ چڑھیں گے اور جنگ شام کی سرحد سے نکل کر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ اس حملے سے اقوام متحدہ کی ساکھ تباہ ہو جائے گی۔

انہوں نے امریکا کو مشورہ دیا کہ وہ روس کی تجویز پر عمل کرے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ دمشق کے مضافات میں ہوئے حملے میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شامی باغیوں نے کیا ہے نہ کہ صدر بشار الاسد کی فوج نے۔