غیر رجسٹرڈ سمز کیس، متعلقہ حکام سے 10 روز میں جواب طلب

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے غیر رجسٹرڈ سمز کے معاملے پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت داخلہ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، موبائل کمپنیوں اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی موبائل سمز کے خلاف جی ایم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اخباری رپورٹس کے مطابق ملک میں چالیس لاکھ موبائل فون سمز غیر رجسٹرڈ ہیں اور یہ سمز جرائم کی شرح میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ جی ایم چودھری نے عدالت سے استدعا کی۔

کہ کسی بھی جرم میں استعمال ہونیوالی غیر رجسٹرڈ سم کی کمپنی کے سی ای او کو جرم میں مدد دینے پر شریک ملزم ٹھہرایا جائے۔ عدالت نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت داخلہ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، موبائل کمپنیوں اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 دن میں جواب طلب کر لیا ہے۔