گومل زام ڈیم سے بجلی کی پیداوار آج شروع ہوگی

South Waziristan

South Waziristan

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک)گومل زام ڈیم سے بجلی کی پیداوار آج شروع ہوگی۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان ڈیم کا افتتاح کریں گے جنوبی وزیرستان کے علاقے کھجوری کچھ کے مقام پر بنائے گئے گومل زام ڈیم کی تعمیر پر 23 ارب سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ منصوبے سے 17 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی ایک لاکھ 63 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی۔

گومل زام ڈیم سے ایف آر جنڈولہ اور ٹانک ڈسٹرک کی بجلی کی ضروریات پوری کی جا سکیں گی۔ ڈیم کا سنگ بنیاد 2002 میں سابق صدر پرویز مشرف نے رکھا تھا۔ 2005 میں دو چینی انجینئرز کے اغوا اور قتل کے بعد منصوبے پر کام رک گیا جس کے باعث ڈیم کی تعمیر کا کام 2 سال تک رکا رہا۔ بعد میں ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دیا گیا تھا۔