بارسلونا میں 400 کلومیٹر طویل انسانی زنجیر

Barcelona

Barcelona

بارسلونا (جیوڈیسک) سپین سے آزدی کے لئے صوبے کیٹالونیا کے باسیوں نے بارسلونا میں چار سو کلومیٹر طویل انسانی زنجیر بنا ڈالی۔ سپین کے صوبہ کیٹالونیا کے قومی دن کے موقع پر ہزاروں لوگوں نے شہر بارسلونا سے زنجیر بنانا شروع کی جو قصبوں اور دیہات تک جا پہنچی۔

زنجیر بنانے والوں نے پیلی قمیضیں پہن رکھی تھیں اور علاقائی پرچم لپیٹ رکھے تھے۔ کیٹالونیا سپین کا خوشحال ترین صوبہ ہے جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ صوبے کے لئے مختص فنڈاور مراعات میں کمی کی وجہ سے پچاس فیصد سے زائد لوگ سپین سے آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔