اکشے کمار کی نئی فلم باس کیلئے سوناکشی کے آئٹم سونگ کی ویڈیو ریلیز

Akshay Kumar

Akshay Kumar

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار پھر ایکشن دکھانے کو تیار ہیں جن کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم باس کے ٹریلر کے بعد فلم کیلئے سوناکشی سنہا کے آئٹم سونگ کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ ساحل کوشال کے تحریر کردہ پارٹی آل نائٹکے بولوں پر مبنی اس گانے کو موسیقار یویو ہنی سنگھ نے خود اپنی آواز میں کمپوز کیا ہے۔

جس کی وڈیو میں اکشے دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ساتھ کلب میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔2010 کی ملیالم مصالحہ فلم پوکیری راجہکی ہندی ریمیک باس کی ہدایتکاری انتھونی ڈی سوزا نے دی ہے۔ایکشن سے بھرپور باس میں اکشے کمار کیساتھ ساتھ متھن چکربرتی، شیو پنڈت، ادیتی راحیدری، رونت روئے، ڈینی ڈینزونگپا اور جانی لیور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جبکہ دبنگ گرل سوناکشی سنہا بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔ اشون وردے کی پروڈیوس کردہ اس فلم باس کی موسیقی ساجد واجد اورہمیش نے ترتیب دی ہے جو 16 اکتوبر کو بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کی جائیگی۔