سعد رفیق کی کامیابی کیخلاف درخواست پر کارروائی 18 ستمبر تک ملتوی

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے حلقے این اے 125 کے ضمنی الیکشن میں خواجہ سعد رفیق کی کامیابی کے خلاف درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے مزید کارروائی 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کی جانب سے درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے جعلی ووٹ ڈلوائے اور دھاندلی کی۔

سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق کی جانب سے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی، الیکشن ٹریبونل نے مزید کارروائی 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔