آئی سی سی رواں ماہ متنازع ریویو سسٹم میں بعض ترامیم پر بحث کریگی

International Cricket

International Cricket

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، رواں ماہ ہونیوالی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں متنازع ریویو سسٹم میں بعض ترامیم پر بحث کرے گی۔ امپائرز ڈی سی ژن ری ویو سسٹم کو کرکٹ میں شامل تو امپائرز کی مدد کیلئے کیا گیا تھا لیکن یوں لگتا ہے۔

کہ یہ آئی سی سی کیلئے شاید درد سر بن رہا ہے۔ پہلے بھارت نے اس کو ماننے سے انکار کیا پھر ایشیز کے دوران اس کے متنازع کردار نے اس کی افادیت پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روا ں ماہ دبئی میں ہونیوالے آئی سی سی کے اجلاس میں ڈی آر ایس کو خاص طور پر ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔

ہے۔ آئی سی سی کی کوشش ہے کہ براڈکاسٹرز کی فٹیج کی بجائے براہ راست فٹیج پر انحصار کیا جائے۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ میچز میں ہر اسی اوور کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک اضافی ری ویو اور محدود اوور کی کرکٹ میں امپائرز کال پر ایل بی ڈبلیو کاری ویو مسترد ہونے کے صورت میں آپشن ضائع نہ ہونے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔