اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آبادفائرنگ واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر کو اسلحہ دلوانے والے ملزم اختر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔ ملزم اختر کی درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج عتیق الرحمان نے گزشتہ روز کی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
جاوید اکبر شاہ ایڈووکیٹ کے مطابق عدالت نے ملزم کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔