مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، نہتے مسلمانوں پر تشدد کیخلاف احتجاج

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آج مکمل ہڑتال ہے اور نہتے مسلمانوں پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے، سری نگر میں درجنوں افراد سڑکوں پر آگئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں بند کی جائیں، سیکریٹریٹ تک مارچ کرنے اور محاصرے کی دھمکی پر مظاہرین پر بھارتی فورسز کی جانب سے پانی برسایا گیا۔

اور متعدد کو حراست میں لے لیا۔حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے دی گئی ہڑتا ل کی اپیل پر دکانیں، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے ،گزشتہ ہفتے بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ شوپیاں میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے ورثا سے ملاقات کیلئے جانیوالی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کو گزشتہ روزگرفتار کر لیا گیا تھا۔