گومل ڈیم منصوبہ، امریکی سفیر اور خواجہ آصف نے افتتاح کیا

Gomal Dam

Gomal Dam

اسلام آباد (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان میں 17.4 میگاواٹ کے گومل ڈیم کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے گومل ڈیم کا افتتاح کیا۔

منصوبے کے ذریعے 1.14 ملین ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ گومل ڈیم سے دو لاکھ ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہو سکے گی۔ منصوبے کیلئے 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز یو ایس ایڈ نے فراہم کئے۔