بجلی کے تمام منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کے حصول کے تمام منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 50 ، 50 میگا واٹ کے دو منصوبے آئندہ سال کے شروع میں مکمل کر لے گی وزیراعلی محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب انرجی کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزرا شیر علی خان، مجتبی شجاع الرحمن، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور مختلف اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلی نے قائد اعظم سولر پارک میں ایک سو میگا واٹ سولر منصوبے لگانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 50، 50 میگا واٹ کے دو منصوبے آئندہ سال کے شروع میں مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم سولر پارک سے بجلی کی نیشنل گرڈ کو ترسیل کی منصوبہ بندی کر لی گئی۔

ہے اور جلد ہی لال سوہانرا کے مقام پر قائد اعظم سولر پارک کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ قائد اعظم سولر پاور کمپنی مکمل خود مختار ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلوں کو بائیو گیس پر منتقل کیا جائے گا۔ اس پروگرام پر عملدرآمد سے سالانہ 50 ارب روپے کی بچت ہو گی۔