لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے این اے ایک سو پچیس میں دھاندلی کے خلاف دائر درخواست پر خواجہ سعد رفیق کو اٹھارہ ستمبر تک جواب جمع کروانے کی مہلت دے دی۔ لاہور میں الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے ایک سو پچیس میں دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے امید وار حامد خان کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق دھاندلی سے الیکشن میں کامیاب ہوئے۔ جعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے اور بڑے پیمانے پر پولنگ اسٹیشن کے نتائج کو بھی تبدیل کیا گیا۔ لہذا اس حلقے میں نادرا حکام کے تصدیق شدہ انگوٹھوں کے نشانات کے زریعے ووٹوں کی گنتی کی جائے۔
خواجہ سعد رفیق کے وکلا نے بتایا کہ جواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت دی جائے۔ الیکشن ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کے وکلا کو تمام تر الزامات کا تحریری جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت اٹھارہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔