طلب میں کمی، ٹریکٹروں کی پیداوار نصف رہ گئی

Tractors

Tractors

لاہور (جیوڈیسک) طلب میں کمی کے باعث نئے مالی سال میں ٹریکٹروں کی پیداوار نصف رہ گئی ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اگست تک تین ہزار چھ سو پچہتر ٹریکٹر تیار کئے گئے ہیں۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں تیار کئے گئے۔

یونٹس کی تعداد سات ہزار سات سو چودہ تھی۔ ابتدائی دو ماہ میں بیالیس فیصد کمی سے تین ہزار دو سو چالیس ٹریکٹر فروخت ہوئے۔ مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بلند سطح پر ہونے کی وجہ سے ٹریکٹروں کی طلب میں واضح کمی ہوئی ہے۔