بالی وڈ فلم جان ڈے کل ریلیز ہو گی

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) انسان کے اندر چھپا شیطان اگر باہر آ جائے تو اچھائی اور برائی کے بیچ موجود لکیر مٹتے دیر نہیں لگتی۔ اسی فلسفے پر بنی بالی وڈ فلم “جان ڈے”کل ریلیز ہو رہی ہے فلم جان ڈے میں بالی وڈ اداکار رندیپ ہوڈا نے یتیم لڑکے کا کردار کیا ہے۔

جو دنیا سے نفرت کرتا ہے۔ فلم میں نصیر الدین شاہ کا مرکزی کردار بھی شامل ہے۔ “جان ڈے”کو انجم رضوی، کے آصف اور عاطف اے خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ سنسنی خیز فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کر سکتی ہے۔