بنک سے رقم نکلوا کر گائوں جاتے ہوئے موٹرسائیکل تین کس مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ لیا نقدی اور موبائل فون چھین کر فائرنگ کرکے شدید زخمی کرڈالا

پیرمحل ( نامہ نگار ) بنک سے رقم نکلواکر گائوں جاتے ہوئے موٹرسائیکل تین کس مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ لیا نقدی اور موبائل فون چھین کر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر ڈالا تفصیل کے مطابق چک نمبر 752 کا رہائشی عنصر علی بنک سے رقم ایک لاکھ 17 ہزار روپے نکلوا کر اپنے گائوں جا رہا تھا۔

کہ چک 718 ہیڈپر تین کس مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر ڈالا اورفرار ہو گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے اطلاع پر مضروب کو فی الفور طبی امداد دی یادرہے کہ ڈاکوئوں کی طرف سے یہ دودن میں دوسرا واقعہ ہے۔