خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی میں گرینڈ جرگے نے اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا دی۔ تحصیل لنڈی کوتل میں قبائلی عمائدین، مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کا گرینڈ جرگہ ہوا۔ جرگے سے خطاب میں قبائلی عمائدین نے کہا کہ فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑیں گے اور کسی شرپسند کو علاقے کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فورسز کارروائی کرتے وقت مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لیں۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ طیب عبداللہ اور کمانڈنٹ خیبر رائفل کرنل منصور جنجوعہ نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔