تحریک انصاف نے کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کر دی

PTI

PTI

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے اسے بغیر کسی دبا جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان کے مطابق کوئی بھی شخص یا جماعت قانون سے بالاتر نہیں ہونی چاہیے۔

ایم کیو ایم کراچی میں امن کی بحالی کے لیے کردار ادا کرے اور ذرائع کے بجائے عدالتوں میں اپنی صفائی دے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹارگٹ کلرز کے خلاف کسی دبا کو خاطر میں نہ لائے۔ تحریک انصاف کے مطابق سندھ حکومت حالات پر قابو پانے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے عام آدمی کا جینا محال ہو گیا۔