ترکی : مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری

Demonstration

Demonstration

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری رہے، سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہیں۔

دارالحکومت انقرہ اور استنبول سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین دس ستمبر کو وزیراعظم طیب اردگان کے خلاف نکلنے والی ریلی میں شریک نوجوان کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔