امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ امریکہ 12 سال کے بعد بھی نائن الیون حملے میں مسلمانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں دے سکا۔ منصورہ لاہور سے جاری بیان میں سید منور حسن کا کہنا ہے کہ امریکہ نے جھوٹ کا سہارا لیکر عراق اور افغانستان میں لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے۔
اور اب شام پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ بلاشبہ اچھی پیش رفت ہے مگر جب تک اپنا دفاع خود کرنے کا عزم نہیں کریں گے، دنیا امریکی جارحیت سے تحفظ نہیں دلاسکے گی۔