لاہور (جیوڈیسک) حکومتی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے عارف حسن کو پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجوا دیا۔
حکومتی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خواجہ فاروق سعید کی جانب سے بھیجوائے گئے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ عارف حسن کا خود کو پی او اے کا صدر کہنا غیر قانونی ہے اور اکرم ساہی گروپ نے اولمپک ہاس کا نظام سنبھالنے کے حوالے سے میڈیا میں غلط بیانی کی۔
نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ عارف حسن نے آئی او سی اور او سی اے کو ملکی اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا۔ ساہی گروپ کے سیکریٹری خواجہ فاروق سعید نے عارف حسن سے دو روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔