ممبئی (جیوڈیسک) چیک بانس ہونے پر بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔
پریتی زنٹا نے فلم عشق ان پیرس کے مصنف عباس ٹائر والا کو اٹھارہ لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو کیش نہ ہو سکا۔ مصنف نے پریتی زنٹا کے خلاف ممبئی کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔
پریتی زنٹا عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ پریتی کی فلم عشق ان پیرس ریلیز ہو چکی ہے۔