کراچی (جیوڈیسک) آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پھر دس ارب ڈالر سے بڑھ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران سینتیس کروڑ انچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق چھ ستمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب سینتیس کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ اس دوران مرکزی بنک کے ذخائر تینتیس کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر اضافے سے پانچ ارب سولہ کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ شیڈول بنکوں کے ذخائر تین کروڑ ڈالر اضافے سے پانچ ارب اکیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔